1
Monday 22 Jun 2020 16:43

خلیج فارس میں امریکی نقل و حرکت کا بھرپور جواب دینگے، بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان

خلیج فارس میں امریکی نقل و حرکت کا بھرپور جواب دینگے، بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع و سپریم لیڈر کے مشیر برائے دفاعی امور بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ایرانی میزائل ٹیکنالوجی کے بارے کسی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کے اندر اپنی سیاست کو جاری رکھے گا۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم ہیں اور خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی امریکی نقل و حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے یمن پر مسلط کردہ سعودی-امریکی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اب یمن پر مسلط کردہ اپنی جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلم کشی پر مبنی اپنی سیاست کو بدل لینا چاہئے۔ انہوں نے یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کو ایک بیہودہ عسکری مہم جوئی قرار دیا اور کہا کہ اس خوفناک جنگ سے برآمد ہونے والے خطرناک نتائج کی تمام ذمہ داری سعودی عرب کی گردن پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و امان کے فروغ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرت پر تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 870160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش