0
Monday 29 Jun 2020 08:56

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران خان

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ناکام کرنے کی سازش ہو رہی ہے، مگر کچھ نہیں ہو گا، ان کی حکومت کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے اور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھبرائیں نہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے، جو بہتری کرنی ہے اسی حکومت نے کرنی ہے، آسانی سے پانچ سال پورے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیتا تو میرے خلاف محاذ نہ بنتا، ایک دن بھی نہیں سوچا کہ میں ناکام ہوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے شرکاء کو تلقین کی کہ بار بار آنے جانے کی خبروں سے عوام کے اعتماد پر برا اثر پڑتا ہے، اس کو روکنا ہو گا۔ 
خبر کا کوڈ : 871438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش