0
Tuesday 30 Jun 2020 10:41

وزیراعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے، چوہدری سرور

وزیراعظم ملک کو آگے، اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے کر جانا چاہتی ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا احتساب کا عمل رکوانے کے سوا کچھ نہیں ہے، مگر یہ کبھی بھی نہیں ہو گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کا رویہ اپوزیشن کو ترک کرنا چاہیے۔ چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش