0
Tuesday 7 Jul 2020 18:46

شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسز کا سامنا کریں، شہباز گل

شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسز کا سامنا کریں، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسسز کا سامنا کریں۔ اپنے بیان میں حکومت نے تمام ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات مہیا کئے، اپوزیشن ڈاکٹرز کے استعفوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ اصل میں ایڈہاک ڈاکٹرز نے استعفے دیئے، ان ڈاکٹروں نے اپنی ایڈہاک مدت ملازمت پوری ہونے پر معمول کے مطابق استعفیٰ دیئے، شہباز شریف اپنے ٹویٹس کے ذریعے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ حکومت پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے کیسسز کا سامنا کریں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کورونا کے خلاف لڑنے آئے تھے اور اسی کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ شریف خاندان ہمیشہ بیماری کو سیاست کے لئے استعمال کرتا ہے، بڑا بھائی جھوٹی پلیٹوں پر لندن بیٹھا ہے اور چھوٹا بھائی کورونا کی پیچھے چھپا بیٹھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش