0
Wednesday 8 Jul 2020 20:48

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کیلئے پبلک پارکس اور باغات کھل گئے

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کیلئے پبلک پارکس اور باغات کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں بدھ کے روز پبلک پارکس اور باغات زائد از تین ماہ بعد دوبارہ کھل گئے تاہم ان میں لوگوں کی چہل پہل بہت کم دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے منگل کے روز تمام پبلک پارکس اور باغات دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ یو این آئی کے مطابق بعض اہم پارکوں اور باغات میں عام لوگوں کی چہل پہل کافی کم تھی۔ پارکوں اور باغات کو کھولنے کے احکامات بصیر خان نے جاری کئے۔ ادھر عام لوگوں نے اس حکنامے کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ اگر تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں تو پھر پارکوں اور باغات کو ہی کیوں دوبارہ کھولا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے کورونا وائرس کا قہر مزید پھیل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش