0
Monday 27 Jul 2020 18:13

پنجاب حکومت کا آج رات سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آج رات سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کا آج رات سے اطلاق ہوگا۔ وزیراطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن رہے گا، عیدالفطر والے ایس او پیز کا عیدالاضحی پر بھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائےگا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کیلئے محرم کے بعد معاملہ زیربحث لایا جائے گا عیدالضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آئندہ 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے فیصلے کی منظوری دے دی جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحٰی پر سیر وسیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیرغور ہے اور بکرا منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش