0
Thursday 30 Jul 2020 20:55

عیدالاضحیٰ پر کراچی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کا عدالتی حکم جاری

عیدالاضحیٰ پر کراچی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کا عدالتی حکم جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر سالڈ ویسٹ بورڈ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کو فریق بنا دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں عیدالاضحی کے موقع پر پر آلائشیں ٹھکانے لگانے، کچرا اٹھانے، بارش کا پانی فوری صاف کرنے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے سے متعلق جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو شہر میں جہاں بھی بارش کا پانی موجود ہے، اسے فوری صاف کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جاری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے کراچی صاف کرکے متعلقہ اداروں سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 877551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش