0
Sunday 9 Aug 2020 21:22

400 طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان لویہ جرگے کی سفارشات خوش آئند ہیں، پاکستان

400 طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق  افغان لویہ جرگے کی سفارشات خوش آئند ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے افغان لویہ جرگہ کی سفارشات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق  افغان لویہ جرگے کی سفارشات  کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی سے بین الافغان مذاکرات کا دور جلد شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغان قیادت پر دیرپا امن کے لیے بین الافغان مذاکرات پرزور دیتا رہا ہے، کیونکہ افغان مسئلے کا دیرپاحل جامع مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان کے لیے عالمی برادری بھی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے لویہ جرگے نے طالبان کے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 879255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش