0
Sunday 23 Aug 2020 17:45

مہنگائی اور مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، محمد حسین محنتی

مہنگائی اور مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور مافیا نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، موجودہ حالات میں جماعت اسلامی ہی متبادل ہے، قوم نے سب کو آزمالیا ہے، 26 اگست کو ملک بھر کی طرح کراچی تا کشمور جماعت اسلامی کا 79واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، ذمہ داران اس دن بڑے پروگرامات، سیمینار و اجتماعات کا انعقاد کرکے قوم کو مشن و مقاصد سے آگاہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ کا حلف، سیاسی و تنظیمی صورتحال کے جائزہ سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء، نائب قیمین اور شعبہ جات کے ناظمین بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، ہر فرد کو اپنے حصہ کا کام کرنا چایئے، جماعت اسلامی کی کامیابی کے روشن امکان ہیں، کیونکہ ہم محض دعویٰ نہیں کرتے بلکہ ہمارا کام و کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت کے وعدوں کے برعکس مہنگائی میں ہر سال ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہو رہا ہے، عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہے، بجٹ کا ایک بڑا حصہ قرضوں و سود کی مد میں واپس چلا جاتا ہے، ملکی خوشحالی و عوامی فلاح و بہبود کیلئے سودی نظام معیشت سے نجات ناگزیر ہے، جماعت اسلامی کرپشن فری اور اسلامی پاکستان کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس میں مختلف مسائل پر قراردادیں منظور، معروف شاعر عنایت علی خان اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر اطہر ہاشمی، ہارون رشید سمیت دیگر مرحومین یلئے دعائے مغفرت بھی کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 882028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش