0
Tuesday 15 Sep 2020 19:30

ہم آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، احسن اقبال

ہم آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پہلے بھی عدالتی فیصلوں کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ نوازشریف کے خلاف پانامہ کیس بنایا گیا لیکن اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف کے وکیل نے مشرف کیس کا بھی حوالہ دیا، مشرف مفرور تھے لیکن ان کو بری الذمہ قرار دیا گیا، مشرف فیصلے پراعتراض ہوسکتے ہیں لیکن پھر بھی عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیکل رپورٹ کےغلط ہونے سے متعلق ثبوت پیش نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کیلئے سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے، عدالت نے اس کے باوجود اپنا فیصلہ دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) نے ملک سے باہر نہیں بھیجا۔ وزیراعظم نے نوازشریف کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ انتہائی نامناسب ہے، ماں اور قوم کی دعاوَں سے نوازشریف کی جان بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ مہنگائی اور بے روز گاری پر قوم کوجواب دیں، وزیراعظم کشمیر کے معاملے پرجواب دیں، حکومتی توجہ صرف نوازشریف اور نون لیگ کے خلاف جھوٹے مقدمےبنانے پر ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی معیشت کے معمار ہیں. انہوں نے ایٹمی دھماکے کرائے۔ نواز شریف سےآج بھی لوگ پیار کرتے ہیں، جمہوری جدوجہد کے ذریعےسرخرو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 886411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش