0
Saturday 19 Sep 2020 22:38

حاجی خضر عباس جوئیہ مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے نئے آرگنائزر منتخب

حاجی خضر عباس جوئیہ مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے نئے آرگنائزر منتخب
اسلام ٹائمز۔ حاجی خضر عباس جوئیہ مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے نئے آرگنائزر منتخب ہوگئے ہیں، تنظیمی اجلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اجلاس میں علامہ ملازم حسین نقوی، آصف رضا ایڈووکیٹ، مولانا سجاد حسین قمی، مولانا محمد سبطین علوی، مولانا قیصر عباس حسینی، مولانا سید عمار شاہ بھی شریک تھے، ضلع خوشاب کی ماتمی انجمنوں اور نوحہ خوانوں کے سالار، بانیان مجالس عزاء اور عوام نے بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت شرکت کی۔ علاوہ ازیں علامہ عبدالخالق اسدی نے جوہر آباد لیبر کالونی کا بھی دورہ کیا اور وہاں سادات کے زعماء سے اہم ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ماہ محرم الحرام میں یہاں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور چند دن قبل مخالف پارٹی کیساتھ صلح ہوگئی۔ تاہم یہاں کی لوکل انتظامیہ ابھی تک ایف آئی آر کے خاتمے کا پروسیس مکمل نہیں کر رہی بلکہ ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر اربعین کے بعد خارج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 887263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش