1
Monday 21 Sep 2020 22:59

41 کویتی جماعتوں کیجانب سے اسرائیل دوستی کو جرم قرار دیئے جانیکا مطالبہ

41 کویتی جماعتوں کیجانب سے اسرائیل دوستی کو جرم قرار دیئے جانیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق کویت کی 41 جماعتوں کی جانب سے سینیٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنانے کو جرم" قرار دیدے۔ بار ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین اور کویت اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں سینیٹ کو پیش کی جانے والی اس درخواست کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کویتی جماعتوں نے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ ہم قوم کے آزاد سپوتوں کے شانہ بشانہ اس ملک کے سینیٹ و حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات اپنانے کو جرم قرار دیئے جانے پر فوری عملدرآمد شروع کر دے۔

کویت کی 41 غیرسرکاری جماعتوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے معمول کے تعلقات یا کسی بھی وجہ سے امن معاہدے کے دستخط کئے جانے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب  صیہونی رژیم کو تسلیم نہ کرنے کا ہمارا موقف، فلسطین کی مکمل آزادی تک قائم رہے گا۔ اس بیان میں 6 جون 1967ء کے روز جاری ہونے والے امیرِ کویت کے ایک بیان کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آج کی صبح سے کویتی حکومت مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صیہونی جتھوں کے ساتھ دفاعی جنگ میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس بات کا زیادہ امکان پایا جاتا ہے کہ کویت بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 887622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش