0
Sunday 27 Sep 2020 19:45

اپنی ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑیں گے، الطاف بخاری

اپنی ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑیں گے، الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہ موڑنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے اپنے لیڈران سے کہا کہ وہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ ضلع بڈگام کے اسمبلی حلقہ خانصاحب سے متعدد ممتاز سیاسی کارکنان کے علاوہ ٹریڈ یونین لیڈران نے ہفتہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جن کا خیر مقدم پارٹی سربراہ نے کیا، اس  موقع پر پارٹی سربراہ الطاف بخار ی نے کہا کہ ہمارے نئے ساتھیوں کے لئے پارٹی کی طرف سے پہلا اور اہم پیغام یہ ہے کہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے وعدہ بند ہیں اور ہم جموں و کشمیر کی عوام کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہیں موڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 888750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش