0
Tuesday 29 Sep 2020 12:07
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے خواہاں ہیں

افغانستان میں امن و استحکام سے ہی خطے میں امن ہو گا، شاہ محمود

افغانستان میں امن و استحکام سے ہی خطے میں امن ہو گا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت و وقار سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ پالیسی سازوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام سے خطے میں امن ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی، بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کےلیے آگے بڑھنا ہوگا اور بہترین مستقبل کے لیے ماضی کی غلطیوں کو بھولنا پڑے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ہیں، ہمیں امن عمل کونقصان پہنچانے والے عناصر سے خبردار رہنا ہے اور افغان قیادت کو قیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش