0
Tuesday 6 Oct 2020 10:58

آرٹیکل ون میں پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر کو اپنا جغرافیائی حصہ قرار نہیں دیا، مسعود خان

آرٹیکل ون میں پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر کو اپنا جغرافیائی حصہ قرار نہیں دیا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر ایک وحدت ہے اور پاکستان ریاست کی بکھری اکائیوں کو یکجا کر کے ایک ریاست بنانے کی راہ میں ہر گز رکاوٹ نہیں ہے، یہ بھارت ہی ہے جس نے ریاست کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ جما کر اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا ہوا ہے، پاکستان نے اپنے آئین کے آرٹیکل ون میں ریاست جموں و کشمیر کو اپنا جغرافیائی حصہ نہیں قرار دیا اور آرٹیکل 257 میں دو بارہ واضح کر دیا ہے کہ پوری ریاست جموں و کشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ یکجا ہو کر کریں گے اس کے بعد ریاست کا پاکستان کے ساتھ تعلق قائم ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو جرمنی میں مقیم کشمیری نژاد انسانی حقوق کی علمبردار رفعت وانی کو ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
خبر کا کوڈ : 890392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش