0
Monday 12 Oct 2020 21:56

یوٹیلٹی اسٹورز پر قلت، عوام مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور

یوٹیلٹی اسٹورز پر قلت، عوام مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا ،چینی و دیگر اشیاء کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چند دالیں نہیں ہیں اور دیگر اشیاء کی قلت کا بھی سامنا ہے، جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی، آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ پیکچ کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے ہے لیکن پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء موجود نہیں ہیں جب کہ اشیاء کی قلت پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا گیا مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 891666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش