0
Thursday 15 Oct 2020 20:19

درہ آدم خیل، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق

درہ آدم خیل، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق، جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آج درہ آدم خیل کے علاقے ٹنڈی کلی کی کوئلہ مائن نمبر 7 میں گیس بھرنے کی وجہ سے اچانک دھماکہ ہوا جس میں دو شخص جاں بحق اور ایک بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو انتہائی نازک حالت میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شفٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 892246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش