0
Tuesday 20 Oct 2020 22:15

پشاور میں چند روز کے دوران 3 لڑکوں کی خودکشی

پشاور میں چند روز کے دوران 3 لڑکوں کی خودکشی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کم عمر نوجوانوں میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک اضافہ ہونے لگا ہے اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں چند روز کے دوران 20 سال سے کم عمر کے تین نوجوانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ 14 ستمبر کو پشاور میں بیرون یکہ توت کے علاقہ لقمان آباد مہمند آباد میں ماں باپ کے اکلوتے لخت جگر محمد باسط نے گھر میں چھوٹی سی بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خودکشی کرلی، باسط والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، والدین بچے کی ہر خواہش پوری کرتے لیکن گھر میں معمولی سی بات پر باسط نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

اسی طرح ستمبر کے دوسرے ہفتے میں تھانہ یکہ توت کی حدود میں کوہاٹی گیٹ کے قریب نیشنل بینک کالونی کے سامنے گلی میں 16 سالہ اعزاز مہتاب نے خود کشی کر لی، اعزاز مہتاب کی خود کشی کی رپورٹ تھانہ یکہ توت میں درج کی گئی تاہم واقعہ کی اصل وجہ سامنے نہ آ سکی۔ گزشتہ ہفتے پشاور میں اندرون شہر کے علاقہ تحصیل میں 10 سالہ کم سن بچے کی گھر میں خودکشی کے واقعے نے بھی کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے، 10 سالہ سدیس ولد شاد محمد نے گھر میں والدین کی طرف سے غصہ کرنے پر خودکشی کرلی، اہل خانہ کے مطابق سدیس نے چھت پر چڑھ کر گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کی۔
خبر کا کوڈ : 893154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش