0
Thursday 22 Oct 2020 09:27

گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے، تحریک انصاف بلا، پاکستان پیپلز پارٹی تیر اور مسلم لیگ (ن) شیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) ٹریکٹر، جے یو آئی (ف) کتاب، جماعت اسلامی ترازو اور ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ کا نشان جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے پولنگ 15 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے 330 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
خبر کا کوڈ : 893383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش