0
Sunday 25 Oct 2020 19:35

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم تبدیل ہوتے ہی سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد باغات کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں آلودگی کی شرح 80 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے لیکن لاہور میں یہ 300 سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور گذشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر فیکٹریوں، گاڑیوں اور کھیتوں میں دھان کی باقیات کو جلائے جانے سے اٹھنے والے دھویں نے آلودگی کیساتھ مل کر سموگ پیدا کرنا شروع کر دی ہے، جس کے بعد ائیر کوالٹی انڈیکس 341 تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہوا میں فضائی آلودگی کی شرح 97 فیصد رہی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، مصروف اور اہم شاہراہوں پر بھی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار روپے تک جرمانہ اور 3 روز تک ضبطگی کی جائے گی۔ محکمہ صحت پنجاب نے بالخصوص لاہور کے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کان، ناک اور گلے کی بیماریاں شدت پکڑتی جا رہی ہیں لہٰذا شہریوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 893973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش