0
Monday 26 Oct 2020 20:56

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات ’مجروح‘ کرنے کا الزام

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات ’مجروح‘ کرنے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ کٹھوعہ آبرو ریزی و قتل کیس کی نمائندگی کرنے والی معروف وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت کے خلاف ایک ٹویٹ میں مبینہ طور پر ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد موصوفہ کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دیپیکا راجاوت نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران مرد و خاتون دیویوں کی پوجا اور تعظیم کرتے ہیں جبکہ باقی ایام کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 894122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش