0
Tuesday 3 Nov 2020 18:23

پارلیمنٹ بالادست اور فوج قابل احترام ادارہ ہے، پیر محفوظ مشہدی

پارلیمنٹ بالادست اور فوج قابل احترام ادارہ ہے، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بالادست اور فوج قابل احترام ادارہ ہے، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اداروں کے درمیان تصادم کسی صورت ملک کے حق میں نہیں، بلکہ ملکی مفاد کیخلاف ہوگا، محترمہ فاطمہ جناح سے شروع ہونیوالی سیاسی قیادت کیخلاف غداری کے فتوے لگانے والی فیکٹریاں بند کی جائیں، اگر ملک کو بنانے، متفقہ آئین دینے، ایٹمی قوت بنانے والے سیاستدان محب وطن نہیں ہیں تو پھر کوئی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام ریاست و سیاست آئین کے تحت چلتا ہے کسی کی خواہش پر نہیں، مگر افسوس جب بھی افراد نے ملک کی بجائے اپنے اقتدار کا سوچا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، ہمیں آئین کی بالادستی میں احتساب کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتساب کے نام پر انتقام اور حکومتی رنگ بازوں سے رعایت کو قوم مسترد کرتی ہے۔ پیر محفوظ مشہدی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تسکین کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور غداری کے تمغے دیئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 895686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش