0
Wednesday 4 Nov 2020 17:31

آئی ایس او پاکستان کے 49ویں مرکزی کنونشن کا آغاز جمعہ سے ہوگا

آئی ایس او پاکستان کے 49ویں مرکزی کنونشن کا آغاز جمعہ سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 49ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین کنونشن زاہد مہدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد مہدی نے مزید بتایا کہ جمعہ سے تین روزہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سکاوٹ سلامی سے ہوگا، جس میں سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ امامیہ چیف اسکاوٹ تنصیر مہدی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا۔ کنونشن کی دیگر تقریبات جامعہ المصطفیٰ پاک عرب سوسائٹی لاہور میں ہوں گی۔ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے تک ملک بھر سے تین ہزار سے زائد امامیہ طلبا لاہور پہنچیں گے۔

کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز جامعة المصطفی لاہور میں ہوگا اور شبِ شہدا کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ دوسرے روز تعلیمی کانفرنس بعنوان ’’عصر حاضر کا ہتھیار، قلم‘‘ میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں رات کی نشست میں جشن صادقین منایا جائے گا، جس میں قصائد و فضائل اہلبیت بیان کئے جائیں گے۔ آخری روز حمایت مظلومین جہاں کانفرنس ہوگی اور آخری دن کی آخری نشست میں نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی صدر کے انتخاب کے بعد شرکاء استحکام پاکستان ریلی میں شریک ہوں گے۔ ریلی مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ریلی کے اختتام پر نومنتخب مرکزی صدر خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 895900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش