0
Wednesday 4 Nov 2020 18:42

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا آغاز کل بعد از عصر ہوگا

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا آغاز کل بعد از عصر ہوگا
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا آغاز کل بعد از عصر ہو جائے گا۔ اجتماع کو ایک ہی مرحلہ پر محیط کرکے کرونا ایس او پیز کے تحت 30 ہزار کارکنان کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کیلئے تبلیغی جماعت کے رہنماوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس کے بعد تبلیغی اجتماع کو ایک ہی مرحلے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز بعد از نماز عصر تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگا، جس میں 30 ہزار افراد شریک ہوسکیں گے جبکہ غیر ملکی مندوبین کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجتماع میں بھارت سے علماء کرام بھی شریک ہوں گے جبکہ اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگی۔ اجتماع میں مولانا طارق جمیل سمیت دیگر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 895911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش