0
Wednesday 18 Nov 2020 12:15

لاہور ہائیکورٹ نے آصف اشرف جلالی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے آصف اشرف جلالی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشرف جلالی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ گذشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے آصف اشرف جلالی کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیا تھا۔

آصف جلالی کی طرف سے عارف اعوان اور شیخ اکرام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توہین آمیز گفتگو کا الزام ہے، جو بے بنیاد ہے، وہ سیدہ فاطمہ کو بے خطا سمجھتے ہیں۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 898491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش