0
Tuesday 24 Nov 2020 20:13

مبشر لقمان کا اسرائیل کو حقیقت تسلیم کرنا بانی پاکستان کے بیانیہ سے روگردانی ہے، عسکری زیدی

مبشر لقمان کا اسرائیل کو حقیقت تسلیم کرنا بانی پاکستان کے بیانیہ سے روگردانی ہے، عسکری زیدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر حسن عسکری زیدی نے کہا ہے کہ اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو اور اسرائیل کو حقیقت تسلیم کرنا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اسرائیل مخالف بیانیہ سے روگردانی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس سرزمین پر ایک بھی شیعیان علی (ع) محب وطن باقی ہے، دنیا کا کوئی شخص اور کوئی طاقت پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کروا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 899737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش