0
Saturday 28 Nov 2020 14:37

فلائٹ لیفٹینیٹ (ر) خاقان مرتضٰی ڈی جی سی اے اے تعینات

فلائٹ لیفٹینیٹ (ر) خاقان مرتضٰی ڈی جی سی اے اے تعینات
اسلام ٹائمز۔ فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضٰی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ خاقان مرتضٰی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اور تاحکم ثانی ہو گی۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضٰی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ کی تعیناتی سے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت مضبوط ہوگی، پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز سول ایوی ایشن کے ساتھ مل کر ہوابازی کی صنعت کو آگے لے کے جائیں گے۔

چند روز قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا تھا کہ ڈی جی سی اے اے کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے تعیناتی کردیں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے 600 امیدواروں نے اپلائی کیا، جس میں سے 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہ اترے۔ ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں، پی آئی اے میں7ہزار افراد کی ضرورت ہے، ہمارے پاس 14ہزار ملازمین ہیں، 7 ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے،جن لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ان کو مطمئن کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 900441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش