0
Sunday 13 Dec 2020 16:42

راولپنڈی تھانہ گنج منڈی کے قریب دستی بم کا دھماکا، 25 افراد زخمی

راولپنڈی تھانہ گنج منڈی کے قریب دستی بم کا دھماکا، 25 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 25 افراد کے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور عوام کے لئے راستے بند کردیئے گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دستی بم کچھ دیر بعد پھٹ گیا اور دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر بھیج دیا گیا جب کہ باقی 22 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا تھانے کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد جائے حادثہ کے قریب تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 10 روز کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے، پہلا دھماکا پیرودہائی اور دوسری آج گنج منڈی میں ہوا، دونوں دھماکے تھانوں کے قریب ہوئے، جبکہ خفیہ اداروں کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کی اطلاعات بھی موجود ہیں، تاہم پیرودہائی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گنج منڈی میں دھماکے کی نوعیت کا فی الوقت نہیں بتا سکتے۔
 
خبر کا کوڈ : 903466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش