0
Wednesday 16 Dec 2020 18:47

انتہاء پسندوں کے ساتھ معمولی لچک ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری

انتہاء پسندوں کے ساتھ معمولی لچک ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے دلسوز اور بھیانک کوئی دوسرا واقعہ موجود نہیں، تعلیم کے حصول کے لئے اسکول جانے والے معصوم طلباء کو شہید کرکے دہشت گردوں نے یہ ثابت کیا کہ ان کا کسی مذہب سے ہی نہیں بلکہ انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں، بے رحمی و بربریت کی یہ داستان ہر سال سانحہ پشاور کے غم کو تازہ کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا 144 خاندانوں نے جو قیامت دیکھی، اس کا غم قوم کے ہر فرد نے اپنے دل پر محسوس کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ جنگ کی سنگین صورتحال میں بھی تعلیمی اداروں یا بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، اس سانحہ نے شدت پسندوں کے خلاف پوری قوم کو متحد کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو تیزی آئی، وہ ننھے شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتیں اور لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے شدت پسند گروہ کسی بھی رعایت کے قطعاً مستحق نہیں، جن عناصر نے تین دہائیوں تک ارض پاک میں خون اور بارود کا کھیل کھیلا، انہیں عبرتناک انجام تک دوچار کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، انتہاء پسندوں کے ساتھ معمولی سی لچک بھی ملک و قوم کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 904142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش