0
Tuesday 9 Aug 2011 20:43

لندن فسادات برطانیہ کے دیگر شہروں تک پھیل گئے، 525 افراد گرفتار

لندن فسادات برطانیہ کے دیگر شہروں تک پھیل گئے، 525 افراد گرفتار
لندن:اسلام ٹائمز۔ لندن میں لگنے والی آگ کی راکھ تین راتیں گزر جانے کے باوجود اب تک سلگ رہی ہے، سوسال پرانے تجارتی مراکز راکھ کا ڈھیر بنا دئیے گئے، دکانیں لوٹ لی گئیں، پولیس اب تک پانچ سو پچیس نوجوان گرفتار کر چکی ہے۔ پولیس سے جھڑپ میں ایک نوجوان چل بسا ہے، پاکستان سے کئی گنا زیادہ مستحکم برطانوی معاشرہ عدم برداشت کی جلتی ہوئی تصویربن چکا ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے تنگ عوام کے غم وغصے کی لہر اب مشرق وسطٰی سے نکل کر لندن کی گلیوں میں پہنچ گئی ہے، تیونس کی طرح یہاں بھی بات ایک نوجوان کی ہلاکت سے شروع ہوئی، جو اب ہرجانب آگ کے شعلوں میں ڈھل چکی ہے۔ برطانیہ میں نہ تو ریلوے کا ادارہ تباہ ہوا ہے نہ کرپشن کے بازار گرم ہوئے ہیں، یہاں کے شہری ابھی ٹارگٹ کلنگ سے بھی محفوظ ہیں، اہل لندن پولیس کے ہاتھوں صرف ایک شخص کے قتل پر آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے ہیں، معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پکنے والا یہ لاوا اب لوٹ مار اور عدم برداشت کی تصویر بن چکا ہے۔ چودہ سے سترہ سال تک کے ماسک چڑھائے بیروزگار نوجوانوں نے مشرقی لندن سے جنوبی اور پھر مغربی لندن تک دکانیں تباہ کر دی ہیں، گاڑیاں جلا دی ہیں، تین روز سے ایک پرامن جنت نما شہر کا تصور مجروح ہو چکا ہے، مہذب لندن کے نوجوانوں نے زیادہ متشدد ہونے کا ثبوت دیا ہے، معاشی بدحالی کا شکار پاکستانی معاشرہ کئی سالوں میں بھی اس نہج تک نہیں پہنچا، جہاں صبر کے پیمانے لبریز ہو جائیں۔  
خبر کا کوڈ : 90620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش