0
Tuesday 9 Aug 2011 08:39

لندن،فسادات نے برمنگھم اور لیورپول کو بھی لپیٹ میں لے لیا، متعدد دکانیں، گاڑیاں اور پولیس اسٹیشن نذرآتش

لندن،فسادات نے برمنگھم اور لیورپول کو بھی لپیٹ میں لے لیا، متعدد دکانیں، گاڑیاں اور پولیس اسٹیشن نذرآتش
لندن:اسلام ٹائمز۔ لندن سے شروع ہونے والے فسادات نے برمنگھم اور لیور پول کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں نوجوانوں کے گروہوں نے دکانوں میں لوٹ مار کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ ایک پولیس اسٹیشن نذرآتش۔ ہنگامہ آرائی میں جنوبی لندن کا علاقہ کرائیڈن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شمالی لندن میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ٹوٹنہم سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کا سلسلہ جنوبی علاقوں پیکہم، کرائیڈن اور لوئی شیم کے علاوہ دارالحکومت سے نکل کر برمنگھم اور لیورپول تک پھیل گیا ہے۔ فسادات کے باعث وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، نائب وزیراعظم نک گلیگ، وزیر داخلہ تھریسامے اور لندن کے میئر چھٹیاں مختصر کر کے وطن لوٹ آئے ہیں۔
پیر کے روز جنوبی لندن کا ضلع کرائیڈن میدان جنگ بنا رہا اور دن بھر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا۔ شرپسندوں نے ایک عمارت، ایک فیکٹری اور سو سال پرانی فرنیچر مارکیٹ اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ برکسٹن میں اسپورٹس شاپ، ہیکنی میں پولیس وین کو آگ لگا دی گئی۔ لندن کے ساتھ لیور پول اور برمنگھم میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے، جہاں لوٹ مار کے علاوہ کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا گیا۔ برمنگھم میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں سے چھتیس افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ہنگاموں کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 90459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش