0
Tuesday 29 Dec 2020 21:22

اسلام آباد میں گریڈ 22 کے سرکاری افسر کی مبینہ خودکُشی

اسلام آباد میں گریڈ 22 کے سرکاری افسر کی مبینہ خودکُشی
اسلام ٹائمز۔ اکاوٹنٹ جنرل پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر نے مبینہ طور پر خودکُشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اکاوٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں نے راولپنڈی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ خرم ہمایوں نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اے جی پی آر کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے۔ تھانہ روات پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جائے گا، مبینہ خودکشی سمیت دیگر پہلوں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 906901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش