0
Wednesday 30 Dec 2020 14:34

پیپلزپارٹی رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے

پیپلزپارٹی رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے
 اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما آج ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات شیڈول ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، وفد میں صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ دونوں جماعتوں کی قیادت مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جس میں سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے فنکشنل مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں جماعتیں مردم شماری، سندھ کے جزائر اور دیگر متنازعہ امور پر مشترکہ مؤقف کے لئے بات چیت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 907044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش