0
Saturday 2 Jan 2021 00:18

سعودی عرب نے پاکستان کی نجی ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے پاکستان کی نجی ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے پاکستان کی نجی ایئر لائن کو سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عربیہ (گاکا) نے پاکستانی نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو فارن ایئر کیرئیر اکنامک لائسنس جاری کردیا۔ یہ لائسنس دو سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ نجی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن رواں ماہ سے شروع ہوگا۔ ترجمان سیرین ایئر کے مطابق سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے آپریٹ ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی دوسرے مرحلے میں مدینہ، دمام اور دیگر شہروں کے لیے آغاز ہوگا جس کے لیے جدید ایئربس 330 ساختہ اور بوئنگ طیارے استعمال کیے جائیں گے جس میں مسافروں کو فلائٹ انٹرٹیمنٹ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

ترجمان سیرین ایئر کے مطابق چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی اجازت ملتے ہی پروازیں شروع کردی جائیں گی، انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب سے پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش