0
Wednesday 10 Aug 2011 20:50

ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، رحمن ملک

ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، رحمن ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، اس لیے ہم نے ملک بھر میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلحہ لائسنس کی آخری تاریخ تیس ستمبر تک ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے لیکن خاص کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے اسلحہ لائسنس منسوخ کی تاریخ اکتیس اگست رکھی تھی اب اس میں توسیع کر کے تیس ستمبر تک کر دی ہے۔ نیا لائسنس بنانے کے لیے پرانا لائسنس دکھانا ضروری ہو گا، اس کے بعد فارم پر کر کے نیا کمپیوٹرائزڈ لائسنس مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت ساری غیر قانونی سمیں بند کر دی ہیں اور آئندہ بغیر شناختی کارڈ کے کوئی سم جاری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری گزشتہ دن کی لاء اینڈ آرڈر کی میٹنگ میں خبریں شائع ہوئیں کہ میں سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، میں نے ان پر ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 90897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش