0
Saturday 9 Jan 2021 11:12

سندھ حکومت نے مزارات اولیاء نہیں کھولے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا، ثروت اعجاز

سندھ حکومت نے مزارات اولیاء نہیں کھولے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا، ثروت اعجاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزارات اولیاء کی بندش تشویشناک ہے، سندھ حکومت من مانے فیصلے مسلط کرنے کی بجائے حالات کی روشنی میں فیصلے کرے، بازار، شاپنگ مال، ٹرانسپورٹ سب کھلے ہیں اور کھلا ہی رہنا چاہیے، اسکولوں کو کھولنے کا ایس او پیز کے تحت اعلان کر دیا گیا، مزارات اولیاء کو بھی فوری کھولنے کا اعلان کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مزارات اولیاء روحانیت کے مینار ہیں، ولیوں کے طفیل دعائیں قبول اور وباء ختم ہوتی ہے، سندھ بھر میں مزارات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے مزارات اولیاء نہیں کھولے، تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امن و سلامتی کے مراکز کی بندش قبول نہیں، مزارات اولیاء کے عقیدتمندوں کے جذبات کو مجروح نہ کیا جائے، ایس او پیز پر عملدرآمد جتنا مساجدوں اور مزارات پر کیا گیا، اتنا کہیں اور دیکھنے میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کو مکمل کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کے دو معیار نہیں چل سکتے، قانون کو سب کیلئے ایک جیسا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، پائیدار امن ہی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 909041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش