0
Monday 11 Jan 2021 20:36

ملی یکجہتی کونسل کا سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

ملی یکجہتی کونسل کا سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں، مسالک اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے سانحہ مچھ کے حوالے سے اجلاس  کو تفصیلی آگاہ کیا۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اور وطن عزیز سے دہشت گردوں اور داعش کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی طرف سے ایسے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا جانا چاہیے، جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو، ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والے شرپسندوں کے لیے اس سرزمین کو قبرستان بنا کر منطقی انجام تک پہچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قوم جیت چکی ہے، بزدلانہ کاروائیوں سے اسے شکست میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ارض پاک ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ ناصر شیرازی نے ملک کے مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین، کارکنان اور اپنی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 909553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش