0
Friday 15 Jan 2021 14:32

دہلی میں 81 مراکز پر کورونا ویکسین لگائی جائیگی، اروند کجریوال

دہلی میں 81 مراکز پر کورونا ویکسین لگائی جائیگی، اروند کجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کجریوال نے کہا کہ 16 جنوری سے قومی دارالحکومت کے 81 مراکز پر ویکسی نیشن کا کام شروع ہوگا اور کوڈ ویکسین ہر ہفتے پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو لگائے جائیں گے جبکہ بدھ اور جمعہ پہلے سے ہی دیگر بیماریوں کے لئے باقاعدگی سے ٹیکہ لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اروند کجریوال نے آج اپنی رہائشگاہ پر دہلی حکومت کی طرف سے کوڈ ویکسی نیشن کے لئے کی جانے والی تیاریوں پر جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں صحت کے کارکنوں کو ویکسین دیئے جائیں گے، اس کے لئے ابھی تک دو لاکھ 40 ہزار صحت کارکنوں کا اندراج ہوچکا ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کو ابھی دو لاکھ 74 ہزار ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں جو ایک لاکھ 20 ہزار صحت کارکنوں کے لئے کافی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سینٹر میں ایک دن میں تقریباً 100 افراد کو ویکسین دیئے جائیں گے اور پوری دہلی کے 81 مراکز میں 8100 صحت کارکنوں کو روزانہ قطرے پلائے جائیں گے۔ دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ کورونا ویکسین پلانے کا کام پورے ملک میں شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کے لئے دہلی حکومت نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ دہلی حکومت اور دہلی کے عوام ویکسینیشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش