0
Monday 18 Jan 2021 22:59

الیکشن کمیشن ایک متنازع ادارہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن ایک متنازع ادارہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو 18 جنوری کو الیکشن کمیشن طلب کیا گیا، الیکشن کمیشن ایک متنازع ادارہ بن چکا ہے۔ سکھر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رہنا چاہیئے، پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان الزامات کے پیچھے کوئی شواہد نہیں ہیں، الیکشن کمیشن قوم کے سامنے فیصلہ لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انتقامی کارروائیاں کرکے ہمارے لوگوں کو گرفتار کررہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے ممبران کی گرفتاری پر فخر محسوس کرتی ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ نیب کے افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں، پورے پاکستان کو معلوم ہوگا کہ اصل میں کرپٹ کون ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب پوری اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے، 18ویں ترمیم کے خلاف سازش چل رہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا تھا، حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، 2008ء سے 2013ء کا دور بہت زبردست تھا، وہ دور غریب عوام کے لئے بہت اچھا تھا، موجودہ حکومت نے عوام کو گیس سے محروم رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش