0
Tuesday 19 Jan 2021 19:39

بھارت ریاست گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں کو بے قابو گاڑی نے کچل ڈالا، 15 ہلاک

بھارت ریاست گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں کو بے قابو گاڑی نے کچل ڈالا، 15 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ گجرات کے ضلع سورت میں گزشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی نے سڑک کنارے سونے والے 20 افراد کو کچل دیا، جس سے ان میں 15 کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ سورت سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک یہ حادثہ ہوا، ہلاک ہونے والے بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے کُشل گڑھ کے باشندے مزدور بتائے گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
درمیانی رات کے آس پاس ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ایک ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے بعد غیر متوازن ہو کر ان مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے اسمیمیر اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے ڈمبپر کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور اور کلینر کو پکڑ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس درمیان بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش