0
Monday 25 Jan 2021 20:53

پاکستان کی بقاء، سلامتی اور تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، جاوید ہاشمی

پاکستان کی بقاء، سلامتی اور تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان سنئیر مسلم لیگی (ن) رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے موجودہ ملکی حکومتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء، سلامتی اور تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، سیاسی کارکنوں کو اپنے نظریات، قومی اور سیاسی سوچ کو کامیاب بنانے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ محمد اشرف قریشی نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے، عوام کو بے دردی کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے، مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور قبضہ مافیا سے لوگ بددل ہوچکے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بنیاد میں اسلامی مساوات اور نظریہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے، اس لئے پاکستان میں اسلام کے علاوہ کسی قسم کی گنجائش نہیں ہے، حکومت نے ملک اور قوم کا جو حشر کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، عوامی تحریک پاکستان کی بقاء، سلامتی اور استحکام کے لئے تیار ہیں، عوام اپنے حقوق چھین لینے کے لئے قیادت کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، اگر ملک کو جفرافیائی یا نظریاتی طور پر نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 912330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش