0
Thursday 28 Jan 2021 16:54

بھارت دہشتگردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان

بھارت دہشتگردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،  پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے  پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بےنقاب ہو گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے، بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش