0
Monday 1 Feb 2021 23:57

افغانستان میں وزیر مملکت کی گاڑی کو بم دھماکے میں اُڑا دیا گیا

افغانستان میں وزیر مملکت کی گاڑی کو بم دھماکے میں اُڑا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں وزیر مملکت برائے امن کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود وزیر مملکت اور ان کے دونوں بچے محفوظ رہے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزیز مملکت برائے امن خوشنود نبی زادہ اور اُن کے دو بچے بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم اُن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکا دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب وزیر مملکت کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا بارودی سرنگ کا تھا، گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ تین ماہ سے داعش نے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے جب کہ کابل یونیورسٹی میں حملے اور دھماکے میں 50 سے زائد طلبا شہید ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال امن بحال نہیں ہوسکا۔ طالبان اور امریکا ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔ دوسری جانب دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر امریکا میں نئی حکومت نے فروری 2020 کے امن معاہدے پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش