0
Tuesday 23 Feb 2021 22:01

لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے، شہباز گل

لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے سینیٹ کے ٹکٹ بیچنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (لیاقت جتوئی) خود نیب زدہ ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے۔ لیاقت جتوی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، ورنہ پارٹی ایکشن لے گی۔ شہباز گل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے، جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی نے الزام لگایا تھا کہ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔ دادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس خفیہ رکھا گیا جس میں من پسند افراد کو شامل کیا گیا۔ 4 لوگوں نے بیٹھ  کر اپنے من پسند افراد کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کو پارٹی میں آئے ہوئے 6 روز ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو کو کس بنیاد پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پرانے ورکرز انتظار کرتے رہے اور چھ  روز قبل پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دے دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 917993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش