0
Monday 1 Mar 2021 09:49

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔ خلیل زاد کی ٹیم دیگر علاقائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گی جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
خبر کا کوڈ : 918958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش