Tuesday 2 Mar 2021 13:59
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت کار نے پاکستانی مزدور کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔ فرنیچر کا کام کرنیوالا مزدور محمد عرفان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سعودی سفارتکار، جس کی شناخت فیصل بن تراد کے نام سے ہوئی ہے، اس نے تیز رفتاری کیساتھ اسے کچل دیا۔ حادثے میں محمد عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر ہی سعودی سفارتکار فیصل بن تراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری کو حادثے میں مارنے والے فیصل بن تراد سعودی سفارتخانے میں انٹرن شپ ایمبسیڈر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919191
منتخب
22 May 2024
22 May 2024
22 May 2024
22 May 2024
21 May 2024
21 May 2024
20 May 2024