0
Thursday 4 Mar 2021 12:47

اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہا تھا کہ اسد درانی کا نام اس لئے ای سی ایل میں رکھا کیونکہ ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے لیکن ریکارڈ کے مطابق اس وقت ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی۔ وفاقی حکومت کے پاس کھلی چھوٹ تو نہیں کہ کسی کو بھی ای سی ایل میں ڈال دے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ وزارت دفاع کے نمائندے موجود ہیں وہ بیان دے سکتے ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں، میں نے ریکارڈ دیکھ لیا یے اور ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی رہے ہیں، اب وہ ایک عام شہری ہیں اور  انہیں آئین میں دئیے گئے تمام حقوق حاصل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش