0
Friday 5 Mar 2021 15:29

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شیری رحمان

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی نو منتخب سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، الیکشن کمیشن پر مجرموں کو بچانے اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام لگائے ہیں، وزیراعظم کی طرف سے اس طرح کے بیانات قابل تشویش ہیں۔شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنے ارکان کو قابو کریں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں،ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں بچا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کی توہین زیب نہیں دیتی، حکومت کے سربراہ کی طرف سے توہین آمیز بیانات نہیں آنے چاہیں۔ شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں، صدر اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس تب بلاتا ہے جب ایسا لگے کہ وزیراعظم اعتماد کھو چکے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، صدر پاکستان کا اختیار استعمال نہ کریں، حکومت ملک اور پارلیمان کو آئین کے مطابق چلائے اپنی مرضی کے مطابق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 919797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش