0
Saturday 6 Mar 2021 23:17
خلیج عمان میں صیہونی بحری بیڑے کو حادثہ

ممکنہ احمقانہ اقدام کے تمام نتائج کی ذمہ داری غاصب صیہونی رژیم پر ہی عائد ہو گی، مجید تخت روانچی

عالمی برادری اسرائیل سے جواب طلب کرے
ممکنہ احمقانہ اقدام کے تمام نتائج کی ذمہ داری غاصب صیہونی رژیم پر ہی عائد ہو گی، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ایران کے خلاف بے بنیاد اسرائیلی الزامات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹرس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے کسی بھی احمقانہ اقدام کے نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر ہی عائد ہو گی۔ ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق خلیج عمان میں صیہونی مال بردار بحری بیڑے کو پیش آنے والے حادثے کا الزام غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے ایران پر عائد کئے جانے کے جواب میں مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان کا لکھنا ہے کہ یہ حادثہ (بحری بیڑے پر نصب) جھوٹے پرچم تلے پیچیدہ اقدامات کا پتہ دیتا ہے جنہیں خطے کے کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی شرارت پر مبنی سیاست کو مزید آگے بڑھانے اور غیر قانونی اہداف کے حصول کے لئے اٹھایا گیا تھا۔

خلیج عمان میں صیہونی بحری بیڑے کو پیش آنے والے واقعے کے ایک ہفتے بعد لکھے گئے اس خط میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مجید تخت روانچی نے لکھا ہے کہ اسرائیلی رژیم انتہائی مایوسی کے عالم میں اب ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے خود کو مظلوم ظاہر کرنا چاہتی ہے تاکہ اس ذریعے سے وہ (خطے کے امن و امان کو) غیر مستحکم کرنے والے شرارت پر مبنی اپنے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے جرائم، جنگلی پن، دھمکیوں اور خاص طور پر فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے ہوشیار رہے۔ انہوں نے خطے میں فوجی مہم جوئی اور مشرق وسطی کے امن و امان کو غیر مستحکم بنانے کے اسرائیلی اقدامات پر خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم کو ان تمام غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا ذمہ دار اور جوابدہ قرار دیا جائے۔ مجید تخت روانچی نے ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ اس حوالے سے اٹھائے جانے والے کسی بھی ممکنہ غلط اقدام کے نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر ہی عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 920070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش