0
Monday 8 Mar 2021 08:07

براڈ شیٹ کمیشن سے تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے عدم تعاون

براڈ شیٹ کمیشن سے تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے عدم تعاون
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والے اپنے ہی کمیشن سے عدم تعاون کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا تھا تاہم اس سارے عمل کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے ہی عدم تعاون کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کمیشن کو تاحال مکمل ریکارڈ نہ مل سکا۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے احمر بلال صوفی اور رقم کی ادائیگی کے وقت لندن ہائی کمیشن کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈائریکٹر شاہد بیگ سمیت گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ کمیشن کو اب تک مطلوبہ ریکارڈ صرف نیب نے فراہم کیا ہے جب کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے تاحال مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا تھا، اداروں اور محکموں کی جانب سے ریکارڈ مل گیا تو 22 مارچ تک تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 920247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش